ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے صوبہ زنجان میں دو ڈیموں گلابر اور کینہ ورس کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ایران کی عظیم قوم کے تجربات نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران بڑے بڑے کام انجام دینے اور عدل و انصاف کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سامراجی طاقتیں ایران پر سیخ پا ہیں اور وہ ایرانی قوم کے تاریخی مشن کی انجام دہی میں رکاوٹ بننا چاہتی ہیں۔ صدر مملکت نے اسی طرح ایرانی قوم کی ترقی و پیشرفت کے راستے میں روڑے اٹکانے کے لیے سامراجی طاقتوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج اس طرح ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اسلامی انقلاب ناکام رہا ہے اور وہ ایرانی قوم کے تاریخی مشن کی انجام دہی میں بھی رکاوٹ بننا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز